ویانا میں محمد جواد ظریف کی اہم ملاقات
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے، جو شام سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے ویانا کے دورے پر ہیں، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی تبدیلیوں اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی ضرورت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ شام سے متعلق ویانا کانفرنس آج منگل کو منعقد ہو رہی ہے۔