May ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکی فوجی موجودگی بدامنی کا سبب ہے: ایڈمرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی کو بدامنی کا سبب قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کی شرانگیزیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ علاقے میں امریکا کی فوجی موجودگی علاقے میں وسیع بدامنی کا سبب بنےگی۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکیوں میں ایرانی آبی حدود کے نزدیک ہونے کی ہمت نہیں ہے، کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی آبی حدود کی بخوبی حفاظت کر رہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران، اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی حدود کے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

ٹیگس