May ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان زرعی سمجھوتے پر دستخط

ایران اور نیوزی لینڈ نے زرعی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

زرعی تعاون کے اس سمجھوتے پر، ہفتے کی شام تہران میں ہونے والی ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔ اس سمجھوتے پر ایران کی جانب سے وزیر زراعت محمود حجتی نے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے وزیر خارجہ مورے میک کولی نے دستخط کیے۔

اس سمجھوتے کے تحت ایران اور نیوزی لینڈ، زراعت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے میک کولی نے اس موقع پر کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون کے فروغ کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاملک ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے عنقریب نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت بھی اعلی سطحی وفد کے ساتھ تہران آئیں گے۔

انہوں نے ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی لین دین کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور زراعت کے میدان میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

مورے میک کولی نے مزید کہا کہ ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان ذیلی زرعی صعنتوں کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ٹیگس