May ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کی میزائل مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے میزائل مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے اتوار کی صبح صوبہ اصفہان میں حیدر کرار تین کے نام سے ، یاصاحب الزمان کے کوڈ کے ساتھ ان میزائل مشقوں کے آغاز کا فرمان جاری کیا۔

مرکزی ایران کے وسیع علاقے میں ہونے والی ان مشقوں میں نازعات اور فجر میزائل فائر کیے گئے جبکہ مختلف طرح کے غیر متوقع مقابلے کی مشقیں انجام دی جا رہی ہیں۔

نازعات چھے کا جدید ماڈل تقریبا سو کلومیٹر تک مار کرنے اور نازعات دس میزائل کا جدید ترین ماڈل ایک سو تیس کلو وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل فائرکیے جانے کے بعد بری فوج کے توپ خانے نے، فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر کے انہیں تہس نہس کر دیا۔

بری فوج کی میزائل مشقوں کے دوسرے مرحلے میں پیر کے روز مزید وسعت آئے گی اور اس میں بری فوج کے زمینی دستے ، انجینیئرنگ کور اور ایئرڈویژن کے جوان بھی شامل ہو جائیں گے۔

ٹیگس