May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بارہ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈااکٹر حسن روحانی اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی نیز سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اسی طرح اسٹریٹیجک امور میں دونوں ملکوں کے تھنک ٹینک کے درمیان تبادلہ خیال میں اضافے کے بارے میں بھی ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے بندرگاہوں اور نیوی گیشن کے اداروں کے درمیان چابہار بندرگاہ کی توسیع کے پروجکٹ میں ہندوستان کی مشارکت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل لائیبریری اور ہندوستان کے نیشنل آرکائیوز کے درمیان تعاون بڑھانے کے سمجھوتے پر بھی دستخط ہوئے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بندرگاہوں اور نیویگیشن کے ادارے اور ہندوستان کے اگزم بینک کے درمیان بھی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہندوستان کی نالکو سرکاری المونیم کمپنی اور ایران کی ایمیدوری کمپنی کے درمیان تجارتی تعاون کا معاہدہ بھی ان سمجھوتوں میں شامل ہے جن پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دستخط ہوئے ہیں ۔

ٹیگس