May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • مجلس خبرگان کی ذمہ داری نظام کے اسلامی اور انقلابی تشخص کی صحیح اور ہمہ جانبہ حفاظت کرنا ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مجلس خبرگان کی ذمہ داری نظام کے اسلامی اور انقلابی تشخص کی صحیح اور ہمہ جانبہ حفاظت کرنا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پانچویں مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے افتتاحی اجلاس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مجلس خبرگان کے ممبران کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس عظیم الشان کونسل کی اہمیت اس کی سنگین اور باعظمت ذمہ داری کی وجہ سے ہے جو اس کونسل کے ممبران کے کاندھوں پر ہے -

آپ نے فرمایا کہ یہ ذمہ داری ملک پر حکمفرما نظام کے اسلامی اور انقلابی تشخص کی حفاظت اور اس نظام کے ایک دوسرے سے مربوط اداروں کی اعلی اور بلند مقاصد کی جانب رہنمائی کرنا ہے-

مجلس خبرگان کے انتخابات گذشتہ چھبیس فروری کو پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ ہوئے تھے- مجلس خبرگان کے ممبران کی تعداد اٹھاسی ہے - پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں آیت اللہ شیخ احمد جنتی کو مجلس خبرگان کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے-

آیت اللہ احمد جنتی کو مجموعی طور پر اکیاون ووٹ ملے - آیت اللہ امینی اور آیت اللہ شاہرودی بھی مجلس خبرگان کی سربراہی کے لئے امیدوار تھے جو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے -

ٹیگس