May ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی حجاج کرام کو حج سے محروم رکھنا، صیہونی حکومت کی خواہش کی تکمیل ہے: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو حج کی ادائیگی سے محروم رکھنا ، صیہونی حکومت کی خواہش کی تکمیل ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مغربی آذربائیجان کے علماء اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حج بیت اللہ ، اور مکہ و مدینہ کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے اور عالم اسلام کے مفادات تک رسائی کی جگہ شمار ہوتے ہیں لیکن خود کو خادمین حرمین شریفین کہلانے والوں کے توسط سے، حج سے روکنے اور علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کی غیر عاقلانہ اور بچکانا حرکتیں ، صیہونی حکومت کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ تمام عناصر جو علاقے کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان کی خواہش یہی رہی ہے کہ ایران کو بھی دہشت گردی اورعدم استحکام سے دوچار کردیں - انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور قتل و غارتگری کی جڑیں عالمی صیہونزم اور عالمی استکبار سے ملتی ہیں اور انہوں نے جب ایرانی عوام کے مضبوط اتحاد اور عزم و ارادے کا مشاہدہ کیا تو ایران کے خلاف اپنے اقدامات انجام نہ دے سکے-

صدر مملکت نے کہا کہ ایمان ، اتحاد و یکجہتی ، استقامت وہ بنیادی چیزیں ہیں کہ جو اس بات کا باعث بنی ہیں کہ عالمی طاقتیں ایران سے خوف کھائیں اور اپنے مذموم عزائم اور منصوبوں کو عملی جامہ نہ پہنا سکیں-

ٹیگس