Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ھدیہ خلف عباس کو شام کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے جانے کا اعادہ کیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ کی نومنتخب اسپیکر ہدیہ خلف عباس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ شام میں استحکام کے قیام کے لیے شامی حکومت اور عوام کی ہمہ گیر حمایت، ایران کی اسٹریٹیجی کا حصہ ہے۔

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے امید ظاہر کی ہے کہ ہدیہ خلف عباس کی اسپیکر شپ کے دور میں علاقائی اور عالمی سطح پر ایران اور شام کے درمیان پارلیمانی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

شام کی نو منتخب اسپیکر کے نام پیغام میں ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خاتمے اور شامی عوامی کی سربلندی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی پارلیمنٹ نے نیشنل یونیٹی الائنس کی رکن ہدیہ خلف عباس کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔ وہ شام کی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون اسپیکر ہیں۔

ٹیگس