پارلیمنٹ اور حکومت دونوں امریکہ کی توسیع پسندی کے سلسلے میں ہوشیار رہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت ، پارلیمنٹ اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگران کونسل کو پوری ہوشیاری کے ساتھ امریکہ اور بعض دوسرے ممالک کی توسیع پسندی کی روک تھام کرنی چاہئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اتوار کے دن پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں مزید کہا کہ یہ بات تسلیم کی جانی چاہئے کہ ایٹمی مذاکرات پیچیدہ، مشکل اور چند طرفہ تھے اور ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں نے اس سلسلے میں بہت زیادہ محنت کی ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران بعض قرائن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کو اس بات کی رغبت دلائی جا رہی ہے کہ وہ صرف ایٹمی ہتھیاروں کے نام پر نہیں بلکہ دوسرے چینلوں سے ایران پر دباؤ ڈالے۔اس لئے ضروری ہےکہ وزیر خارجہ اور ان کے ساتھی ہوشیاری سے کام لیں اور امریکہ کی توسیع پسندی کی روک تھام کریں۔