Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، حسین جابری انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، حسین جابری انصاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بیروت میں " لبنان و المھجر " بینک کے قریب کئے جانے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین جابری انصاری نے پیر کی رات انسٹاگرام میں اپنے صفحے پر لکھا کہ اتوار کے دن لبنان میں کئے جانے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کا مقصد اس ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔

حسین جابری انصاری نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں لبنانی حکومت اور قوم کی کوششوں اور اس ملک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ حسین جابری انصاری نے لبنان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کی تقویت کی کوشش کریں اور ہوشیاری کے ذریعے لبنان کو بدامنی کا شکار کرنے پر مبنی دہشت گرد گروہوں اور ان کے پس پردہ حامیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے دن لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک زوردار بم دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔ یہ بم دھماکہ مغربی بیروت میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے بینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فردان نامی علاقے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس