Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران جرمنی کا اہم تجارتی شریک ثابت ہوسکتا ہے: محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جرمنی کا اہم تجارتی شریک ثابت ہوسکتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کی رات برلن میں جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران اور جرمنی کے تعلقات کو بہت مستحکم اور دیرینہ قرار دیا۔

محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ ایران میں جرمن کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کی موجودگی نیز ایران اور جرمنی کا اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے فائدے میں ہونے کے علاوہ علاقے اور دنیا میں قیام امن و استحکام کے سلسلے میں بھی ممد و معاون ثابت ہوگا۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ خطے میں قیام امن و استحکام کے سلسلے میں ایران اور جرمنی کے مواقف آپس میں بہت قریب ہیں، کہا کہ انتہا پسندی کسی بھی علاقے تک محدود نہیں ہوگی اور اس کے مقابلے کے لئے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے بھی نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران اور جرمنی کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی برقراری کا خواہاں ہے۔

 

ٹیگس