Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • اتحاد پر مبنی اسٹریٹیجی اپنانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی جانب سے اتحاد پر مبنی اسٹریٹیجی اپنائے جانے پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعلی لاریجانی نے بدھ کے دن تہران میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو آلۂ کار کے طور پر استعمال کرنا ایک غلط اسٹریٹیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اتحاد پر مبنی اسٹریٹیجی اختیار کرنی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے اجتناب کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی اخوت اور اتحاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجی قرار دیا اور کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ مسلمانوں کے اتحاد اور فلسطینی ریاست کی کامیابی پر منتج ہونے والی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ خطے میں بحران پیدا کرنے کی رفتار ان کو حل کرنے کی نسبت زیادہ تیز ہو چکی ہے اور خطے میں پیدا شدہ بحرانوں کا فائدہ صیہونیوں کو مل رہا ہے۔

 

ٹیگس