Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت نےسیاسی وجوہات کی بنا پر ایرانی شہریوں کو حج سے محروم کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج کو سیاسی مسئلہ بنا کر ایرانی شہریوں کو اس سال حج سے محروم کر دیا ہے۔

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نےجمعرات کو بغداد میں ایران کے سفارتخانے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اختلافات کو حل کرنے کے لئے ایرانی وفد کی جانب سے پانچ مہینے تک مسلسل مذاکرات کے باوجود سعودی عرب نے اس عرصے میں مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ایرانی شہریوں کو حج سے محروم کر دیا-

انہوں نے کہا کہ عراق اور ترکی کے محکمہ حج کے عہدیداروں اور او آئی سی کے سربراہ کی ثالثی کے باوجود سعودی حکومت اس سال حج میں ایرانی شہریوں کی شرکت کو روکنے پر اڑی ہوئی ہے-

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے سانحہ منی کے بارے میں کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کے ذریعے اس معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حاجیوں کی جان کی حفاظت میں تساہلی، سستی اور غفلت برتنے کے تعلق سے سعودی حکومت کی عالمی اداروں میں شکایت کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اوراس سانحے میں شہید ہونے والےایرانی حاجیوں اوران کے اہل خانہ کے حقوق کے حصول کے لئے ہر طرح کے وسائل و ذرائع کو بروئے کار لائیں گے-

 

ٹیگس