محمد جواد ظریف کی عراقی حکومت، قوم اور دینی مرجعیت کو فلوجہ شہر کی آزادی کی مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں عراق کی حکومت، قوم اور دینی مرجعیت کو فلوجہ شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے دن عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ فلوجہ شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دلیرانہ جنگ اور حالیہ فتح باعث فخر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عراقی قوم اپنے اتحاد اور قومی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر متحدہ اورعظیم عراق میں تفکیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں اس سے بھی زیادہ بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے دن باضابطہ طورپراعلان کیا کہ فلوجہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔