Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • فلوجہ کی آزادی تکفیری دہشت گردی کے زوال کا پیش خیمہ ہے: ایران

مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کمیشن کے سربراہ نے فلوجہ کی آزادی کو تکفیری دہشت گردی کے زوال کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

علاوالدین بروجردی نے فلوجہ آپریشن کی کامیابی پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس اور اہلسنت قبائل کے تعاون سے جو کامیابی حاصل کی ہے کہ وہ در حقیقت تکفیری داعشی دہشت گردی اور امریکہ کی سامراجی اسٹریٹیجی کی ناکامی ہے۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور امور خارجہ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ بعثی عناصر کے اثر رسوخ اور تکفیری عناصر کے تسلط کے پیش نظر فلوجہ کی آزادی کے آپریشن کو ایک منفرد فوجی آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے فلوجہ کی آزادی کو عراق کی سلامتی اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے باہمی اتحاد اور فولادی عزم کے ذریعے بڑے شیطان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

علاوالدین بروجردی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ داعش کو امریکہ نے اپنے ناجائز مفادات کے حصول کی غرض سے قائم کیا تھا اور خطے کے بعض ممالک بھی اس سازش میں امریکہ کے ساتھ شریک تھے۔

ٹیگس