فلوجہ کی آزادی داعش کے زوال کا نقطہ آغاز ہے
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی داعش کے زوال کا نقطہ آغاز ہے
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں عراقی افواج کی حالیہ کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ کی آزادی داعش کے زوال کا نقطہ آغاز اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شکست ہے -
انہوں نے بحرین کے بھی حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت کے ظالمانہ اور آمرانہ اقدامات جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرنے والی مغربی حکومتوں کی پشتپناہی میں انجام پا رہے ہیں-
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے لیکن بحرین میں اس اہم اصول کو نظرانداز کیا جا رہا ہے -
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک خاص طور پر سعودی عرب نہتے بحرینی مظاہرین پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے -
-ان کا کہنا تھا کہ ظلم کبھی بھی باقی نہیں رہتا اور اگر ظلم کا کوئی نتیجہ نکل سکتا تو آج ساٹھ سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد صیہونی حکومت چین و سکون سے رہتی - ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی حکومت جمہوریت کو کچلنے کی کوشش کرےگی تو وہ کمزور ہوتی چلی جائے گی -