Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • حکومت بحرین کی مشکل سعودی عرب کا تسلط ہے

ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر نے حکومت بحرین کی بنیادی مشکل آل خلیفہ پر سعودی عرب کا تسلط قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اور بحرین میں ایران کے سابق سفیر حسین امیرعبداللہیان نے ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک میں اکثریت کے خلاف فوجی طریقہ اختیار کر کے حکومت اور عوام کے درمیان گہرا شگاف پیدا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ بحرین کے وزیراعظم انّیس سو اکہتّر سے اس عہدے پر قائم ہیں، اس ملک کے وزیر خارجہ شام کے اندرونی امور میں مداخلت کر کے اس ملک میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کے مجاہد عوام، پرامن طریقوں سے اپنے حقوق کی بحالی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ٹیگس