سپاہ پاسداران کی جانب سے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت کرنے کی اپیل
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں ملت ایران کے تمام طبقوں سے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بیان میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ اور صیہونی حکومت کو علاقے اور دنیا کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور دشمن قرار دیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے سینتیس سال قبل اپنی دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا تب سے لے کر اب تک یہ پورے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہو گیا ہے اور اس سے آج علاقے میں صیہونیت مخالف مزاحمتی محاذ، جعلی اور ناجائز صیہونی حکومت کے مقابل ایک ناقابل شکست محاذ میں تبدیل ہو گیا ہے۔