خلیج فارس میں امن و استحکام کی برقراری سپاہ کی سب سے اہم ذمہ داری
Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امن واستحکام کی برقراری ایران کی سپاہ پاسداران کی سب سے اہم ذمہ داری ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے جمعرات کو مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود کہ جب ایران اسلامی کے دشمنوں نے ایران میں بدامنی پھیلانے کے لئے اپنی پوری کوششیں صرف کر دی ہیں اور سعودی عرب جیسے علاقے کے بعض ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلے دشمن بن گئے ہیں، ایران میں غیرمعمولی امن وسیکورٹی پائی جاتی ہے-
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بدامنی کا دائرہ ایران تک پھیلانے کےلئے بے پناہ رقم خرچ کر رہا ہے لیکن ایران کی مسلح افواج کی ہوشیاری اورآمادگی نے دشمنوں کے سارے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔