Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے شہر کاظمین میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کاظمین شہر میں ہونے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں بے گناہ عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

بہرام قاسمی نے عراقی حکومت اور قوم، خاص طور سے اس دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے میں عراقی حکومت اور قوم کی موثر عالمی حمایت پر زور دیا۔

عراقی کے طبی اور سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں اکیس افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس