ایرانی وزیر خارجہ نائیجیریا پہنچ گئے
Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مغربی افریقہ کے دورے میں اتوار کی شام کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچ گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کے مغربی افریقہ کے ملکوں کے دورے میں ایک سیاسی و اقتصادی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نائیجیریا، گھانا، گنی کوناکری اور مالی کے دورے کے دوران ان ملکوں کے سربراہوں، پارلیمنٹ کے اسپیکروں اور وزرائے خارجہ کے علاوہ اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
جواد ظریف کا ان چار افریقی ملکوں کا دورہ اتوار سے شروع ہوا ہے جو جمعہ انتیس جولائی تک جاری رہے گا۔