Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • عباس عراقچی: تہران، مشترکہ کمیشن کے دائرے میں مقابل فریق کی وعدہ خلافی پر کڑا رخ اختیار کئے ہوئے ہے۔
    عباس عراقچی: تہران، مشترکہ کمیشن کے دائرے میں مقابل فریق کی وعدہ خلافی پر کڑا رخ اختیار کئے ہوئے ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد میں ایران کو مقابل فریق کی وعدہ خلافی کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں تہران سخت رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران، مشترکہ کمیشن کے دائرے میں مقابل فریق کی وعدہ خلافی پر کڑا رخ اختیار کئے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ عمل میں لائی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں بعض مسائل حل بھی ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بیمہ کے شعبے میں تمام مسائل کو حل کر لیا گیا ہے اور بینکنگ اور دیگر مالی شعبوں میں کچھ مسائل حل ہوئے ہیں اور بعض دیگر کو حل کئے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عباس عراقچی نے امریکہ میں ایران کے دو ارب ڈالر ضبط کئے جانے کے بارے میں بھی کہا کہ اس سلسلے میں قانونی امور میں صدر مملکت کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بارے میں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں کیس بھی دائر کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس