Sep ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • مرجع تقلید آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی
    مرجع تقلید آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی

ایران کے مقدس شہر قم میں مرجع تقلید آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ آج وہابیت اپنے جارحانہ اور بے رحمانہ افکار کے ساتھ اسلام اور بشریت کے لئے سب سے بڑے خطرے میں تبدیل ہوگئی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے اسکولوں کے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ موجودہ حالات میں وہابی اور تکفیری گروہوں نے اسلام کی آبرو پامال کردی ہے اور وہ پوری دنیا میں جارحانہ اور تخریبی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ مسلمانان عالم اور اقوام عالم کو یہ بتائیں کہ یہ مسلمان نہیں ہیں-

انہوں نے کہا کہ وہابیت کو متعارف کرانے کے ساتھ اس بات کی کوشش کریں تاکہ جوان نسل، وہابیت اور داعش کے دام میں گرفتار نہ ہو- آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ شیعہ علماء کی جانب سے اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے باعث، آج اہل تسنن نے بھی وہابیت کو متعارف کرانے کے سلسلے میں اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں چنانچہ حال ہی میں چچنیہ میں اس سلسلے میں ہونے والی کانفرنس کے اختتامی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہابی مسلمان نہیں ہیں جس کے بعد سے سعودی عرب اور وہابی علماء پر وحشت طاری ہوگئی ہے- 

آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ ہم وہابیوں کی مذہبی اور تعلیمی کتابوں اور ان کے بنیادی مآخذ سے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ فرقہ مسلمان نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام عالم پر یہ ثابت کرنا چاہئے کہ اسلام تشدد پسند دین نہیں ہے اور پاپ نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ داعش کا اسلام و مسلمین سے کوئی ربط نہیں ہے کہ جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا -

آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد وہابیت کا خاتمہ ہو اور اس کی نابودی کے ساتھ ہی تمام مسائل منجملہ حج کی ادائیگی میں ڈالی جانے والی رکاوٹیں ختم ہوں اور عالم اسلام کو اس گمراہ فرقے کے شر سے نجات ملے-

ٹیگس