Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • سعودی مفتی کا دعوی، انتہا پسند گروہوں کے خلاف جنگ شروع

سعودی عرب کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے انتہا پسند گروہوں کے خلاف لڑنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ملک میں انتہا پسند اسلامی گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے، کہا کہ اس پروگرام کا مقصد معاشرے کی سلامتی میں فتوے کے کردار کو مضبوط کرنا ہے۔

سعودی علماء کونسل نے حال ہی میں "شدت پسند اسلامی گروہوں" کے خلاف لڑنے کے لیے بیداری پیدا کرنے والا ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

"الخلیج آن لائن" ویب سائٹ نے سعودی عرب کے العربیہ چینل کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد، معاشرے کی سلامتی میں فتوے کے کردار کو مضبوط کرنا اور دہشت گرد گروہوں کے ان خطرات کو بیان کرنا ہے جس کے لیے وہ پارٹی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاست میں داخل ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے مزید کہا کہ معاشرے کی سلامتی میں فتوے کے کردار کے نعرے سے شروع ہونے والے اس پروگرام کا ٹارگٹ ہو معاشرہ ہے جس کے کارکن تحقیقاتی ادارے اور فتوے کے مراکز سے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا لوگوں کو ان کے شرعی فرائض کی انجام دہی کے لیے تیار کرکے فکری تحفظ کو یقینی بنانا، اس پروگرام کا مقصد ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے دیگر مقاصد میں سے ایک فکری انحرافات کو روکنا بھی ہے۔

ٹیگس