Sep ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نائب نمائندے، غلام حسین دہقان
    اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نائب نمائندے، غلام حسین دہقان

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ سانحہ منی' کے بارے میں آزاد، شفاف اور مکمل تحقیقات کرائے اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکے-

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نائب نمائندے غلام حسین دہقان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ سانحہ منی' سعودیوں کی لاپرواہی اور بد انتظامی کے نتیجے میں رونما ہوا اور اس سانحے میں ہزاروں حاجی شہید اور زخمی ہوگئے-

غلام حسین دہقان نے کہا کہ سعودی عرب نے نہ صرف اس سانحے کی بھینٹ چڑھنے والوں کو تاوان ادا نہیں کیا اور معافی نہیں مانگی بلکہ ابھی تک حقائق کا پتہ لگانے اور اطلاعات فراہم کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوا اور سانحہ منی' کے بارے میں تحقیقات کرانے کے وعدے پر بھی عمل نہیں کیا- اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات تیز کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں سب سے بڑا چیلینج دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے اور سب سے پہلے شامی عوام اس کی بھینٹ چڑھے ہیں-

غلام حسین دہقان نے گذشتہ اٹھارہ مہینوں سے یمن کے اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر پے درپے بمباریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کی امیدوں پر پانی پھیرنے کا فائدہ اب تک صرف دہشت گرد گروہوں کو پہنچا ہے-

ٹیگس