Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • بہرام قاسمی نے مصر کی حکومت اور قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سینا کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
    بہرام قاسمی نے مصر کی حکومت اور قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سینا کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

ایران نے مصر کے علاقے سینا میں دو روز قبل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتے کی رات ایک بیان میں ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدام سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔ انھوں نے دہشت گردی کی لعنت پر عالمی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ دیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ جرائم کا، جنھوں نے علاقے کی تمام قوموں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حکومتوں کے اتحاد، عالمی عزم و ارادے اور خاص طور سے علاقائی قوموں کی سوجھ بوجھ سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران نے ہر قسم کی دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ انھوں نے مصر کی حکومت اور قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سینا کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز مصر کے علاقے سینا میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں بارہ مصری فوجی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس