Oct ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی شمخانی
    ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران، علاقے میں اغیار کی فوجی موجودگی کو خلیج فارس میں امن کے منافی سمجھتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جزیرہ کیش میں بحری صنعتوں کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش کا جائزہ لینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں امن، صرف علاقے کے ملکوں کے ہاتھوں ہی قائم ہو سکتا ہے مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی نے ایران کے پڑوسی ملکوں سے تعاون کا موقع چھین لیا ہے۔

انھوں نے موصل کی آزادی کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن کے بارے میں بھی کہا کہ عراقی عوام اپنے اتحادیوں کی مدد و تعاون سے، اپنے ملک کو علاقے کے بعض ملکوں کے تکفیری مدارس میں تربیت پانے والے دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جزیرہ کیش میں دو سو ساٹھ ملکی اور ایک سو دس غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے بحری صنعتوں کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش کل جمعے کے روز تک جاری رہے گی۔

ٹیگس