حرم کے دفاع میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
Nov ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ میں اہل بیت رسول کے حرم مطہر کے دفاع میں شہید ہونے والوں پر فخر کرتا ہوں-
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کے روز، اہل بیت اطہارعلیھم السلام کے حرم کے دفاع میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی - آپ نے اس ملاقات میں فرمایا کہ میں اہل بیت اطہار علیھم السلام کے پاک روضوں کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے عظیم شہیدوں پر فخر کرتا ہوں.
اس موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ظہر و عصر کی نماز ادا کی اور اس کے بعد اس خصوصی ملاقات میں شریک بعض افراد نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا.