Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران میں نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری کا معاہدہ طے پا گیا

ایران اور متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ بات ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے بتائی ہے کہ اس معاہدے کے تحت ستر ملین یورو مالیت کی نیوکلیئر میڈیسن ایران میں تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں، ایران میں نیوکلیئرمیڈیسن کی تیاری اور برآمدات کا راستہ ہموار ہوجائےگا۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنا ان کے ادارے کی اہم ترین ترجیح ہے اور ہم نے ملکی ماہرین کی مدد سے ریڈیو ویکسین کی تیاری کے شعبے میں زبرست ترقی کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب، اصفہان، اراک اور بوشہر میں نیوکلیئر ایمرجنسی کے تین مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 

ٹیگس