Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ علاقے اور علاقے سے باہر ملکوں  کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے: ایڈمیرل سیاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ کے ساتھ مل کر علاقے اور علاقے سے باہر کے ملکوں کی تمام نقل و حرکت پر نظررکھے ہوئے ہے -

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے سے قبل نمازیوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ساتھ مل کر خلیج فارس، آبنائے ہرمز ، بحیرۂ عمان اور شمالی بحرہند میں ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قیمت پر اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ کوئی بھی بحری جہاز یا کشتی اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود کے قریب آئے -

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے بیڑے اپنی توانائیوں کو ثابت کرنے کے لئے جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں ، بحیرۂ جنوبی چین ، بحرالکاہل ، چین کی بندرگاہوں ، بحیرۂ احمر ، بحیرۂ روم اور بحیرۂ روم کے ساحلی ملکوں کے قریب لنگرانداز ہوتے رہتے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ ، خلیج عدن اور شمالی بحرہند میں موجود رہ کر اس علاقےمیں مال بردار بحری جہازوں اور آئیل ٹینکروں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے اور ایران کی اقتصادی سیکورٹی کو معمولی سا بھی نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دیتی -

 

ٹیگس