Dec ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  •  ڈاکٹر لاریجانی کی شہداء کی راہ پر گامزن رہنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے طلبا کے قومی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایرانی طلبا ، شہداء کی ہی راہ پر گامزن ہیں کیوں کہ اسی سیاسی روش میں ہی ایران کی سعادت و کامیابی کا راز پوشیدہ ہے-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کی صبح کو پارلمینٹ کے کھلے اجلاس میں چھ دسمبر کو طلبا کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مختلف سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں طلبا کی موجودگی ، فرحت و شادابی  اور علمی پیشرفت کا سبب بنے کی-ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران میں امریکہ کے پیدا کردہ سیاسی گھٹن کے دور میں ایرانی طلبا نے قیام کیا اور تسلط پنسدوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور انہوں نے اپنی استقامت کا سلسلہ شاہی حکومت کے دور تک جاری رکھا  اور اس کے بعد اسلامی انقلاب کے دوران بھی اسی راہ پر گامزن رہے- واضح رہے کہ سولہ آذر مطابق چھ دسمبر کا دن ایران کے طلبا کے انقلابی اقدام کی یاد دلاتا ہے اور اس دن کو یوم طلبا کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر انیس سو ترپن میں بعض طلبا نے، اس وقت کے امریکی صدر ریچرڈ نیکسن کے دورہ ایران اور برطانیہ کے ساتھ ایران کے تعلقات دوبارہ بحال کئے جانے کے خلاف اعتراض کیا تھا جس کے بعد ظالم شاہی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر ایرانی طلبہ پر فائرنگ کردی تھی اور اس فائرنگ میں تہران یونیورسٹی کے تین طلبہ شہید ہوگئے تھے۔

سولہ آذر مطابق چھ دسمبر کے واقعے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ایرانی قوم کی تحریک ماند نہیں پڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اقدام نے ایران کے سیاسی واقعات میں براہ راست کردار ادا کیا۔ بہت سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ کا یہ انقلابی اقدام ایران کی شاہی حکومت اور امریکہ پر اس زمانے میں ایک کاری ضرب ثابت ہوا جب ایران میں سیاسی گھٹن کا ماحول پایا جاتا تھا۔

    

ٹیگس