Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • نماز کے پچّیسویں اجلاس کے نام  رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے پچّیسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں نماز کی اہمیت بتانے کے ل‏ئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے ذاتی اعمال کو اسلام کی اعلی تعلیم کے مطابق قرار دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

جمعرات کی صبح نماز کے پچّیسویں اجلاس کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام میں، جسے صوبے البرز میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرج کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین حسینی ہمدانی نے پڑھ کر سنایا، آیا ہے کہ نماز،امت کی ہر فرد کے لئے ایک ایسا کھلا دروازہ ہے کہ جس سے خداوند متعال کی رحمت و ہدایت حاصل ہو سکتی ہے اور زندگی کو صحیح سمت میں نیز خیر و برکت سے سرشار قرار دیا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ہر فرد کی معنوی سلامتی، نماز سے وابستہ ہے اور اسی کے ذریعے سے سماج و معاشرے کو صراط مستقیم اور حیات طیبہ عطا ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کتاب و سنّت میں نماز قائم کئے جانے پر تاکید کا مقصد، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے کہ ہر مسلمان فرد اور سماج و معاشرے پر باب رحمت کھلا رہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علمائے کرام، متولی حضرات، دین اسلام کے مبلغین اور ذمہ دار افراد نیز سماج و معاشرے کا ہر فرد، نماز قائم کئے جانے کی ذمہ داری میں مکمل شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نماز اور سماجی نقصان میں کمی کے نعرے کے ساتھ نماز سے متعلق پچّیسواں ملک گیر اجلاس، صوبے البرز کے شہر کرج کے امام خمینی اعلی تعلیمی مرکز میں جمعرات کی صبح ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، تمام صوبوں کے ائمہ جمعہ، شہداء کے اہل خانہ، فوجی کمانڈروں اور پولیس اہلکاروں کے سربراہوں کی شرکت سے شروع ہو گیا۔

ٹیگس