نیا سال مبارک ہو
Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
آج یکم جنوری 2017ء ہے اور سال نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوچکا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے قومی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دنیا بھر کے عیسائیوں خاص طور پر ایران میں رہنے والے عیسائیوں کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا گو ہیں کہ سال 2017ء سب کے لیے خوش بختی کا سال ثابت ہو۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بھی دنیا کے عیسائی ممالک کے سربراہوں کو الگ الگ پیغام ارسال کرکے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کے آغاز کی مناسبت سے ان ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور تمام اقوام کے لیے نئے سال میں صحت و سلامتی، کامیابی اور سربلندی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔