Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے بغداد اور استنبول حملوں کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں بم دھماکوں اور استنبول میں عام شہریوں پر مسلح حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں عراق اور ترکی کے عوام، حکومت اور مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بطور ہتھکنڈا استعمال اوراس کے مقابلے میں اپنائے جانے والے دوہرے معیاروں کے باعث، یہ خانماں برباد لعنت، تمام جغرافیائی، سیاسی، اخلاقی اور مذہبی سرحدوں کو توڑتے ہوئے، اپنے شرمناک وجود کے ساتھ دنیا میں پھیلتی جارہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی اور تشدد کی روک تھام کے لیے تمام ملکوں کے درمیان اتحاد، اجماع اور ارادے کی پختگی کو ضروری قرار دیا۔
بہرام قاسمی نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے عوام اور حکومتوں کے تعاون اورہوشیاری کے نتیجے میں نیا سال دنیا کے لیے تشدد اور دہشت گردی سے پاک سال ثابت ہوگا۔

 

ٹیگس