Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • افغان سرحد سے ایران کے اندر منشیات پہنچنے کا امکان نہیں : بریگیڈیئر جنرل ہادی نژاد

ایران کے ادارہ انسداد منشیات کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے اندر منشیات کو پہنچنے سے روکنے کے لئے افغان سرحد خاص طور سے زیرکنٹرول ہے۔

ایران کے ادارہ انسداد منشیات کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسداللہ ہادی نژاد نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد سے ایران کے اندر منشیات پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے- جنرل ہادی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوسوپچاس کلو میٹر طویل سرحد ہونے کے باوجود سرحدی خلا موجود ہے، کہا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے یہ خلا پوری طرح ختم ہو جائے گا-

ایران کے ادارہ انسداد منشیات کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ اسمگلر زمینی سرحدیں بند ہونے کی بنا پر آبی سرحدوں کا سہارا لینے اور خلیج فارس کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاہم اس سلسلے میں اختیار کی جانے والی تدابیر سے وہ ناکام ہو جائیں گے- بریگیڈیئر جنرل ہادی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وہ واحد ملک ہے جو منشیات کے خلاف بھرپور جد وجہد کر رہا ہے-

ٹیگس