Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • آیت اللہ رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو کل منگل کے روز، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے روضہ مطہر میں سپرد خاک کیا جائے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نمازجنازہ کل منگل کو رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی -

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ایک عہدیدارحمزہ خلیلی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے اہل خانہ کے فیصلے کے مطابق آپ کو بانی انقلاب اسلامی کے حرم مطہر میں سپرد خاک کیا جائے گا-

خلیلی نے کہا کہ آیت اللہ رفسنجانی کی تشییع جنازہ، منگل کو صبح دس بجے تہران یونیورسٹی سے ہوگی-

پیرکی صبح کو مرحوم رفسنجانی کے آخری دیدارکے لئے صدر مملکت سمیت ملک کی اعلی شخصیات نے حسینیہ جماران میں حاضری دی - ایران کے صدر نے تہران میں واقع حسینیہ جماران میں مرحوم آیت اللہ رفسنجانی کے جسد خاکی کے آخری دیدار کے موقع پرکہا کہ آج بانی انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے بھروسہ مند ساتھی ہم سے بچھڑ گئے- ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، بیاسی سال کی عمرمیں اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے-

ٹیگس