Jan ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مدمقابل ڈٹ جائے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران پوری قوت و اقتدار کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کرے گا-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پیر کے روز تہران میں کہا کہ بعض بڑی طاقتیں ایران کی ترقی و پیشرفت روکنے کے لئے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں یا امریکیوں کی طرح وہ بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہی ہیں- جہانگیری نے کہا کہ ایٹمی معاہدے ، یا اس پر عملدر آمد کو کوئی  نقصان پہنچا تو ایران اس کا منھ توڑ جواب دے گا - انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے کہ جس کی منظوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دی ہے اس لئے کسی بھی ملک یا طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرے-

ایران کے نائب صدرنے مزید کہا کہ  ایک ایسے دور میں جب دنیا پر انتہا پسندی اور تشدد کا دوردورہ ہے،  رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات  کے دائرے میں، ایران  اعتدال، فکر و تدبر اور پرسکون طور پر آگے کی سمت قدم بڑھا رہا ہے اور اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دنیا کے انتہا پسند عناصر، اسلامی جہموریہ ایران کو بھی انتہاپسندی کی دلدل میں دھکیل دیں - جہانگیری نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران قوت و اقتدار کا حامل ملک ہے کہا کہ علاقے میں ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے جی توڑ کوشسیں انجام دیئے جانے کے باوجود آج بھی ایران علاقے کی سلامتی کا محور و مرکز ہے-

ٹیگس