Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • تعلقات میں بہتری چاہیے تو ماضی کی غلطیوں کی تلافی کرے جنوبی کوریا ... جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا دورہ تہران

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے

 جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سای کیون نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور جنوبی کوریا کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آئندہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ساٹھ سال پورے ہو جائیں گے اور ایران و جنوبی کوریا کے قریبی دوستانہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سای کیون نے اپنے دورہ تہران کو اسلامی جہموریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے جنوبی کوریا کے عزم کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ باہمی تعلقات میں استحکام کا موجب ہونا چاہئے اور اسی غرض سے انھوں نے ایران کے نائب صدر جہانگیری کو جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔

جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا نے مختلف میدانوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چان سای کیون نے سئول کی جانب سے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثے کو لوٹائے  جانے کی کوشش کی اطلاع  اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کو حل کر کے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں گے۔

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کورونا کے بحران کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے اور میڈیکل و علاج معالجے کے میدانوں میں تعاون بڑھے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی کوریا کے بینکوں کی جانب سے ایران کا سرمایہ بلاک کئے جانے سے ایرانی عوام کی نگاہوں میں جنوبی کوریا کی شبیہ خراب ہوئی ہے ۔ اسحاق جہانگیری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے موثر اور بھرپور قدم ، ماضی کی تلافی میں معاون ثابت ہوگا۔

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے۔

 

ٹیگس