Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان، ایران مخالف اقدامات کی روک تھام کرے، ایران کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان سے سنجیدگی  کے ساتھ ایران کے خلاف سیکورٹی اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے تہران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، پوری سنجیدگی کے ساتھ ایران کے خلاف ہونے والے سیکورٹی اقدامات کی روک تھام کی کاروائی کرے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایران، سرحدی علاقے میں پاکستان کے خلاف ہونے والے کسی بھی طرح کے سیکورٹی اقدامات کی روک تھام میں سنجیدہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں فروغ کے لئے ضروری ہے کہ مشترکہ سرحدیں پوری طرح سے پر امن ہوں۔  

ایران کے نائب صدر نے اس ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران، تمام شعبوں خاص طور پر انرجی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ 

اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد ہمیشہ سے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس