Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کو اوباما کا انتباہ

باراک اوبامانے نومنتخب امریکی صدر کو واشنگٹن کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی بابت خبر دار کیا ہے

امریکی صدر باراک اوباما نے ایران اور پانچ جمع ایک  کے درمیان پابندیوں کے خاتمے پر عمل درآمد سے متعلق معاہدے کو ایک سال پورے ہونے کی مناسبت سے نئے امریکی صدر اور ان کی حکومتی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے کو آسانی کے ساتھ منسوخ نہیں کیا جاسکتا - اوباما نے کہا کہ یہ سمجھوتہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان برسوں کے مذاکرات کے بعد ہوا ہے اور یہ صرف ایران  اور مریکا کے درمیان ہونے والا دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے - امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے - واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے جو بیس جنوری کو اقتدارسنبھالنے والے ہیں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوگئے تو وائٹ ہاؤس میں پہنچتے ہی معاہدے کو پارہ کردیں گے یا پھر اس معاہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کریں گے - اوباما نے ٹرمپ کویہ انتباہ ایک ایسے وقت دیا ہے جب خود  اوباما انتظامیہ اور امریکی کانگریس نے ایران مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایٹمی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے ایرانی حکام بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ امریکا نے گذشتہ ایک برس کے  دوران ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل  نہیں کیا ہے - اورایران کے خلاف اس قانون کی مدت میں دس سالہ توسیع ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے -

 

ٹیگس