Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • آستانہ اجلاس سے قبل جابری انصاری اور دی مستورا کے درمیان ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا عمل آسان بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے اہم کردار کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے اتوار کی رات آستانہ میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی مستورا سے گفتگو میں شام کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے اس ملاقات میں شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا عمل آسان بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے اہم کردار کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی عمل، شام کے بارے میں بین الاقوامی گروہ آئی ایس ایس جی کا متبادل نہیں ہے۔

اس ملاقات میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی مستورا نے بھی شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آستانہ اجلاس، شام میں فائر بندی کا عمل مستحکم ہونے اور بحران شام کے سیاسی حل کی راہ میں مددگار ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ بحران شام کے سیاسی حل کی تلاش کی غرض سے آستانہ میں ایران، روس اور ترکی کے نمائندہ وفود کے درمیان مذاکرات کے کئی دور انجام پائے ہیں۔

ٹیگس