سانحہ پلاسکو میں شہید ہونے والوں کی آخری رسومات
Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
سانحہ پلاسکو میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے سولہ جانبازوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ان کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شہیدوں کی نماز جنازہ اجتماعی طور پر تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں کئی لاکھ افراد شریک ہوئے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے سانحے پلاسکو کے شہیدوں کی نماز جنازہ پڑھائی۔ بعد ازاں شہیدوں کے جنازوں کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں ان کی آخری آرام گاہ بہشت زہرا قبرستان لے جایا گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک قبرستان بہشت زہرا میں شہیدوں کی تدفین کا سلسلہ جاری تھا۔
اس موقع انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ شہدائے پلاسکو کے غم میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے تھے۔