Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدر کے اقدام کے جواب پر ایران کی تاکید

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر تہران کی جانب سے جوابی اقدام عمل میں لایا جائے گا۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پیر کے روز تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کا ذکر اور دنیا میں ایرانی شہریوں کی حمایت پر حکومت کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی، غیر انسانی اور انسانی حقوق کے منافی اقدام کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام نے انسانی حقوق کے مسئلے میں امریکہ کی ماہیت کو پوری عالمی برادری پر آشکارہ کر دیا ہے اور دنیا کو اس جانب متوجہ ہو جانا چاہئے کہ اسے امریکہ کے کس قسم کے نظام کا سامنا ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایرانی قوم، دنیا کی ایک مہذّب ترین قوم ہے جو خود دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے اس لئے اس قوم پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد نہیں کیا جاسکتا۔

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران ان دہشت گردوں کے مقابلے میں ڈٹا رہا کہ جنھوں نے امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت سے خود کو منظم کیا اور عراق، شام، یمن اور لیبیا کے عوام کا سکون غارت کر دیا اہے۔انہوں نے کہا کہ  ایران نے افغانستان، پاکستان، شام اور عراق میں دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ٹیگس