Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی اقدام کے مقابلے میں موثر طریقہ کار اختیار کئے جانے پر تاکید

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے اقدام کے مقابلے میں موثر اقدام عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بیرون ملک ایرانیوں کے امور سے متعلق وزارت خارجہ میں کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ ایران اور بعض دیگر اسلامی ملکوں کے خلاف امریکہ کے نئے صدر کے اقدام کے بعد بھرپور جوابی اقدام عمل میں لائے جانے پر توجہ دی گئی ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ میں وزارت صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ پولیس پر مشتمل تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور جلد ہی نئی صورت حال کے پیش نظر مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کمیٹی نے دو روز کے اندر دستورالعمل تیار کر کے دنیا کے مختلف ملکوں میں ایران کے سفارت خانوں کو بھیج دیا ہے جس میں بیرون ملک خاص طور سے امریکہ میں مشکلات سے دوچار ایرانیوں کے مسائل اور وقار پر خصوصی طور پر توجہ دی گئی ہے۔ع

 

ٹیگس