Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران: سپاہ پاسداران کی فضائی دفاع کی مشقوں کا آغاز

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی دفاع مشقوں کا اہم مرحلہ سمنان کے کھلے علاقے میں شروع ہو گیا۔

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی دفاع کی یہ مشقیں مدافعان حریم ولایت کے نام سے سمنان صوبے کے پینتیس ہزار مربع کلومیٹر کے کھلے علاقے میں انجام پا رہی ہیں۔

مشقوں کا مقصد ملکی دفاع کے میدان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس ڈویژن کی تیاریوں اور آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔
 مشقوں کے دوران ایرانی ماہرین کے تیار کردہ مختلف اقسام کے ریڈار، مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل اور الیکٹرانک جنگ کے جدید ترین آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔
 سپاہ نیوز کے مطابق یہ فوجی مشقیں خطے کے ملکوں کے لیے امن اور دوستی کے پیغام کی حامل ہیں جبکہ دشمنوں کے لیے سخت انتباہ ہیں۔

 

 

ٹیگس