امریکہ کی ریسلنگ ٹیم ایران آسکتی ہے۔ ایران کا اعلان
ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم ایران آسکتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج کہا کہ وزارت خارجہ کی کمیٹی نے امریکی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کو ایران کا ویزا دینے سے موافقت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ویزا دینے سے موافقت امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کئے جانے اور کشتی کی عالمی فیڈریشن کےصدر کی درخواست کے تناظر میں کی گئی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل کہا تھا کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایران نے امریکی ریسلنگ ٹیم کی ایران آمد کی مخالفت کی۔
45 ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلے16 اور 17 فروری سے ایرانی صوبے کرمانشاہ میں ہوں گے جس میں پروگرام کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، روس، ترکی، امریکہ، جارجیا، جمہوریہ آذربائیجان، ہندوستان اور منگولیا کی ٹیم شرکت کریں گی.