Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • سوئیڈن کی وزیر تجارت کی ایران کے وزیر توانائی سے ملاقات

سوئیڈن کی بیرونی تجارت کی وزیر نے تہران میں ایران کے وزیر توانائی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان اور سوئیڈن کی بیرونی تجارت کی وزیر آن لینڈ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر توانائی حمید چیت چیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو خودکار بنانے اور رینوایبل توانائیوں کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور سوئیڈن، توانائی کے شعبے میں پہلے بھی، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں جبکہ ان ملکوں کے مختلف اداروں نے باہمی تعاون کے سجھوتوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔
سوئیڈن کی وزیر برائے بیرونی تجارت، آن لینڈ نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور سوئیڈن کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئیڈش کمپنیاں، چار شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں جن میں ٹیکنالوجی کا فروغ، نئی ٹیکنالوجیوں کی تیاری، اسمارٹ انڈسٹریز اور پائیدار ترقی کے شعبے شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوئیڈن کا ایک اقتصادی وفد، وزیراعظم اسٹیفن لوفون کی قیادت میں ایران کا دورہ کر رہا ہے۔

 

ٹیگس