Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • بدامنی پھیلا کر امن قائم نہیں کیا جاسکتا، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ دیگر ملکوں میں بدامنی پھیلا کر دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ علاقے میں جاری تشدد و بربریت اور امریکی مہم جوئی، علاقے کے عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

انھوں نے کہا کہ عراق میں صدام حکومت کا زوال اور ایک متوازن حکومت کا برسراقتدار آنا بعض ملکوں کی تشویش کا باعث بنا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران ان ملکوں نے علاقے میں اپنی تشویش کے اظہار کی بہت کوشش کی تاکہ ہتھیاروں کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ جبکہ ان ہی ممالک نے صدام کو ہتھیار فراہم کر کے اس کی بھرپور مدد کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پڑوسی ممالک ہتھیاروں کی فراہمی میں پیش پیش رہے یہاں تک کہ علاقے میں ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ اس طریقے کو ترک کر کے نئی روش کی طرف آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں علاقے میں استحکام کی اشد ضرورت ہے اور علاقے کے تمام ممالک کو چاہئے کہ امن و استحکام کے عمل میں شریک ہوں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی، امن کا قیام اور دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف مہم، ہمارا سب کا فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا ایران کی نظر میں عراق، شام اور بحرین کے مسائل کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا اور ان مسائل کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ راہ حل پیش کئے جانے سے قبل مسائل و مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ مذاکرات کی اہمیت کو سمجھیں اور مسائل کو درک کرتے ہوئے راہ حل پیش کریں اور ہم، اس سلسلے میں قدم اٹھا سکتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی رہنما بھی اس بات کی توانائی رکھتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بھی کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل معاف جرم اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے کہ جس کی کسی بھی بہانے سے کوئی توجیہ قبول نہیں کی جاسکتی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایسی حالت کہ میں شام سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات قابل افسوس ہے کہ داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے پاس اس قسم کے ہتھیار موجود ہیں۔

ٹیگس