ایرانی وزیر خارجہ: امریکی صدر پیچیدہ ایٹمی مذاکرات کو ریئل اسٹیٹ کی ڈیل سمجھتے ہیں
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر نے سفارت کاری اور امریکی عوام دونوں سے خیانت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: انہوں نے واضح کیا ک بڑے جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کر کے بھی غیر حقیقی توقعات پوری نہیں ہوں گی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایران کے ساتھ شروع ہونے والے سفارتی عمل کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جب پیچیدہ جوہری مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ ڈیل کی طرح سمجھا جائے، اور جب بڑے جھوٹ سے حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے تو غیر حقیقی توقعات کبھی پوری نہیں ہوں گی اور اس کے نتیجے میں ہٹ دھرمی اور کنیہ پروری کی بنیاد مذاکرات کی میز پر بمباری کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ: "مسٹر ٹرمپ نے سفارت کاری کے ساتھ ساتھ ان امریکیوں سے بھی خیانت کی ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دیئے تھے۔"
ہمیں فالو کریں:
Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے 28 فروری بروز ہفتہ ایران کی ارضی سالمیت پر حملہ کر کے سپریم لیڈر کو اس وقت شہید کردیا، جب کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے تین دور ہوچکے تھے اور چوتھے دور کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی