Mar ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  •  آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایران کے خلاف جنگ کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

نجف اشرف میں مقیم مرجعِ اعلیٰ شیعہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ایران: بدھ کے روز عراقی ٹی وی چینل الرابِعہ کے حوالے سے جاری بیان میں آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ایران کی سرزمین پر فوجی حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ان میں وطن کا دفاع کرنے والے افراد، درجنوں بچے اور دیگر بے گناہ عام شہری شامل ہیں۔ ان حملوں سے سرکاری و نجی املاک کو بھی وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع کے مطابق فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہو کر دیگر ممالک تک پھیل گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں اور تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ان کے بقول خطے میں ایسے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔آیت اللہ سیستانی نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کیے بغیر کسی رکن ملک کے خلاف یکطرفہ اور ہمہ گیر حملے کا فیصلہ کرنا، اور اس کے ذریعے مخصوص شرائط مسلط کرنے یا اس کے سیاسی نظام کو گرانے کی کوشش کرنا، اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

 FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا اقدام نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے خطے اور عالمی سطح پر سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ٹیگس